کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیارکرلیا

ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 115 مقامات کھالیں جمع کرنے کیلئے حساس قرار دیئے گئے

کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا –

باغی ٹی وی: سیکیورٹی پلان کے تحت مجموعی طور پر 523 مقامات کھالیں جمع کرنے کیلئے مختص کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 115 مقامات کھالیں جمع کرنے کیلئے حساس قرار دیئے گئے ہیں تین ہزارسے زائد مساجد اور امام بارگارہوں میں نماز عید کے اجتماعات ہوں گے، جبکہ 730 مقامات پر پولیس کے خصوصی ناکے لگائے جائیں گے-

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاسی ٹی ڈی نے تین حساس شہروں سے کالعدم تنظیم سے وابستہ خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیےکارروائی ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی،گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے گرفتارخاتون بھی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے ملزمان سےہینڈ گرینیڈ،خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی ہے دہشت گردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

بلاول بھٹو آنے والے وقت میں وزیر اعظم ہونگے،عاجز دھامرہ

کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیےجن میں 11 مشتبہ افراد کوگرفتارکیاگیا سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے۔

کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا

Comments are closed.