متحدہ عرب امارات اور مصر کے دارالافتاء کے ماہرین فلکیات کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی : گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔
دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔
وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …
مصر کے دارالافتاء نےکل اتوار کو سنہ 1445 ہجری کے شوال کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے تاکہ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے اختتام کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے، جو گذشتہ پیر سے شروع ہوا تھا شوال 1445 کا چاند دیکھنے کی تاریخ کے بارے میں دار الافتاء نے کہا کہ 29 رمضان المبارک بروز پیر 8 اپریل 2024 کو چاند نظر آنے کی قانونی تصدیق کی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ
توقع ہے کہ عیدالفطر (یکم شوال) 9 اپریل 2024 بروز منگل کو ہو گی۔ اگر 8 اپریل کو رویت کی تصدیق نہ ہوئی تو رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو جائے گا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہو گی،تاہم، فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن پر محیط ہوگا، اس لیے ماہ شوال کا آغاز فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔