کراچی میں عیدالفطر کاپہلا روز گھروں میں گزارنے کے بعد شہریوں نے دوسرے روزبڑی تعداد میں مختلف تفریحی مقامات،پارکوں بشمول ساحلی علاقوں ،ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا رخ کرکے مزے مزے کے کھانے کھائے اور لطف اندوز ہوکربھرپور عید منائی۔
باغی ٹی وی کے مطابق منگل کوکراچی کے شہریوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے دوسرے روز اپنے عزیز واقارب اور دوستوں کے گھروں پر جاکر دعوتیں اڑاتے ہیں، مزے مزے پکوان کھاتے اور خوب تفریحی کرتے ہیں۔خواتین و بچوں نے ہلہ گلہ کیا ،کوئی گھوڑے پر سوار تو کوئی اونٹ پر بیٹھ گیا،بچوں نے بھی دن بھر کی عیدی مزے کرنے میں اڑا دی،کچھ بچے اونٹ گاڑی کی سواری کر رہے ہیں کوئی جھولا جھول رہا ہے تو کوئی آئس کریم ،گولگپوں اور مشروبات پر ہاتھ صاف کر رہا ہے جبکہ سیلفیاں بنا کر لمحات کو یادگار بھی بنایا جارہا ہے۔
تفریح کے علاوہ شہری ملاقات کیلئے اپنے رشتے داروں کے گھروں پر بھی گئے جس کی وجہ سے بڑی شاہراہوں اور چھوٹی سڑکوں پر بھی ٹریفک کا رش دیکھنے میں آیا۔عید کے دوسرے دن بھی بڑوں کی جانب سے جہاں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا وہیںبچوں کی عیدی وصولی بھی جاری ہے۔ عید کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے خواتین کی جانب سے بھی گھروں میں مزے مزے کے پکوانوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بچوں کی تفریح کیلئے مختلف مقامات پر میلے اور عید فیسٹیول لگائے گئے ہیں جہاں پر جھولوں اور دیگر تفریحی سامان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیا ء کا بندوبست بھی ہے۔ کراچی کا چڑیا گھر بھی شہریوں سے کھچاکھچ بھرگیا۔
پنجاب میں سکولوں کےاوقات کارکا نیا شیڈول جاری
عید کا دوسرا روز، ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
کینال منصوبہ، پیپلز پارٹی سندھ کا احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان
گورنرسندھ کا صدر مملکت کے معالج کو فون، نیک خواہشات کا اظہار