عید قربان مزدوروں کے لئے آمدن کا پیغام

0
45

قصور
مہنگائی کے مارے کسانوں کو منڈی مویشیاں میں چارہ بیچ کر کچھ آمدن جبکہ مویشی فروخت حضرات کی چارہ مہنگے داموں فروخت کرنے کی شکایت،بارش سے مویشی منڈی کچرا منڈی بن گئی
تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور لاک ڈاؤن کے ہاتھوں سب زیادہ متاثر کسان،مزدور اور چھوٹا کاروباری طبقہ ہوا حالیہ عید قربان کی بدولت مزدوروں کو جانور منڈے لے کر لانے اور لیجانے جبکہ کسانوں کو چارہ کاٹ کر منڈی میں بیچنے سے کچھ آمدن ہوئی ہے جس سے ان غریب مزدوروں کی عید اچھی گزر جائے گی ورنہ پانچ ماہ کے لاک ڈاؤن نے غریب طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جبکہ دوسری جانب منڈی میں موجود مویشی فروخت کرنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ چارہ مہنگا بیچا جا رہا ہے
کل کی برسات نے مویشی منڈی کو کچرا منڈی میں بدل کر رکھ دیا ہے ہر طرف گوبر کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جن سے بدبو آ رہی ہے جس کی وجہ عملہ صفائی کا کام ٹائم پر نا کرنا ہے
قصائی حضرات نے بھی پیشگی آرڈر بک کر لئے ہیں جس سے قصائیوں کے گھروں کے چولہے جلینگے یہ عید قربان لاکھوں لوگوں کو روزگار دے رہی ہے ورنہ پانچ ماہ سے لوگ لاک ڈاؤن کی بدولت فاقوں تک پہنچ گئے تھے لوگوں نے کہا ہے کہ چھوٹا گوشت 1 ہزار روپیہ کلو ہے جو کہ ہماری پہنچ سے دور ہے تھوڑا ہی سہی مگر عید قربان پر خالص اور تازہ گوشت میسر آتا ہے جس سے ہم غریب بھی سقل بعد اسی عید قربان کی بدولت مہنگا گوشت کھا لیتے ہیں

Leave a reply