عید کے موقع پہ ریسکیو 1122 ہر قسم کے ریسکیو کے لئے تیار
قصور
ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی، ڈاکٹر نئیر عالم خان
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 عید الفطر کے موقع پر ہائی الرٹ رہے گی اس مقصد کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے
پلان کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو جدید ایمبولینسز اور میڈیکل کٹ کے ساتھ ضلع بھر کے مصروف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جو کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں بر وقت امدادی کارروائیوں کے لئے تیار رہیں گے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ون وہیلنگ جیسے خطرناک اسٹنٹ سے اجتناب اور ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122 پر فری کال کے ذریعے مدد طلب کر سکتے ہیں