عید الفطر کا تیسرا دن ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام

قصور
عید الفطر کا تیسرا روز ،عید مذہبی جوش و جذبے مگر سادگی سے منائی گئی،گراں فروشوں کی چاندی،ضلعی حکومت گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام، پولیس کی سخت سیکیورٹی،1075 مقامات پر عید الفطر کی پولیس کی موجودگی میں ادائیگی،ساڑھے بارہ سو پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامور

تفصیلات کے مطابق قصور عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 1075 مقامات پر پولیس کی سیکیورٹی میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی جبکہ 1250 اہلکاروں پر سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاہم عید کے پر مسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے عید سے ایک روز قبل بڑے گوشت کی قیمت 550 روپیہ رات عید کے اعلان ہوتے ہی 600 روپیہ اور نماز عید کے بعد 700 روپیہ وصول کی جاتی رہی جبکہ سرکاری قیمت 430 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دودھ،دھی،پھل،سبزیاں،کولڈ ڈرنکس و دیگر ضروریات زندگی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت مہنگے داموں خریدی جبکہ دکانداروں سے شہریوں کی شکایت میں کہا گیا کہ بڑے تاجر ہمیں چیزیں مہنگی دے رہے ہیں گورنمنٹ ان کو قابو کرے تو مہنگائی کنٹرول ہو سکتی ہے
پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں نے موٹر سائیکل،رکشہ و گاڑیوں پر سفر کیا تاہم چند ایک مقامات میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی گئی

Leave a reply