عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

شاد باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے 200 لیٹر دیسی کھلی شراب برآمد کی گئی ہے،ملزمان نے بوتلوں میں شراب بھر کر شہر کے مختلف مقامات پر سپلائی کرنی تھی, ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے گرفتار کیا گیا,

ایس ایچ او شاد باغ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ارشد اور عابد شامل ہیں ،ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے انسداد شراب فروشی کے حوالہ سے بڑی کاروائی پر شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ معاشرے کی تباہی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں,

دوسری جانب ایس ڈی پی اوز گلشن راوی۔سمن آباد کی قیادت میں پولیس۔پاک آرمی اور رینیجرز کا مشرکہ فلیگ مارچ جاری ہے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں تمام مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز بند ہیں ،فارمیسیز ،دودھ دہی اور کریانہ سٹورز کو بمطابق نوٹیفکیشن کھلنے کی اجازت ہوگی، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں لاہور پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر لاک ڈاؤن کو یقینی بنا رہی ہے،

بغیر ماسک گھومنے پر 388 جبکہ حکومتی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 401 مقدمات درج کئے گئے ہیں،کورونا ایس او پی کی خلاف ورزی پر رواں سال مجموعی طور پر 789 ملزمان گرفتار کئے گئے، شہریوں میں کورونا وباء کا شعور اجاگر کرنے کےلئے اقبال ٹاؤن ڈویژن میں فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔کورونا وباء میں تشویشناک حد تک اضافہ، احتیاط برتنا ہوگی، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں،

Comments are closed.