عید ٔپر اگر مری جانے کا پروگرام ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں عیدالاضحی پر سیاحوں کے داخلے مکمل پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید کا کہنا ہے کہ مری مقامی لوگوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری میں جانے کی اجازت دی جائے گی،

مری عید الضحی کے موقع پر مری کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا،ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید کے مطابق مری ٹیم ورک کے ساتھ عوام الناس کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کی جائیں گیں مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی کے پیش نظر 12مقامات پر خصوصی پکٹس قائم کر دی گئی ہیں

مری تمام داخلی اوراندرونی راستوں پر 12خصوصی پکٹس قائم کرتے ہوئے 2ڈی ایس پیز،12انسپکٹرز،150ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے مطلع گیا ہے کہ کرونا کو کنٹرول کرنے کے لئے عید تعطیلات تک مری ایکسپریس وے،مارگلہ،پارکس،تفریحی مقامات،ہوٹل وغیرہ،پکنک کے مقامات،ہل اسٹیشن بند رہیں گے۔سب سے گزارش ہے کہ پلیز فی الحال کوئی سیاحت/گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں۔اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں.

واضح رہے کہ عید کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کرتی ہے تا ہم کرونا کی وجہ سے شہریوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ مری نہیں جا سکتے.

Leave a reply