8 ملین سر کی قیمت رکھنے والامجرم اشتہاری ہلاک ہو گیا

0
71

بین الصوبائی کار لفٹر مجرم اشتہاری فہیم اللہ عرف فہیمی ولد آمان اللہ سکنہ مرغالی پیر باخیل جو پنجاب اور خیبر پختونخواہ پولیس کو 26 مقدمات میں مطلوب تھا، پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔

واضح رہے کہ مجرم اشتہاری فیصل آباد پولیس کو 2 مقدمات، لکی مروت 2 مقدمات، کرک 01 مقدمہ نوشہرہ 01 مقدمہ، ڈیرہ اسماعیل خان 05 مقدمات اور بنوں پولیس کو 15 مقدمات میں مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں عمران شاہد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مجرم اشتہاری فہیم اللہ عر ف فہیمی ولدآمان اللہ سکنہ مرغالی پیر باخیل جس کے خلاف نوٹیفیکشن مجاریہ تھا ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ پشاور جس میں مجرم اشتہاری کے سر کی قیمت 8 ملین مقرر کی گئی ہے۔گھر خود آیا ہوا موجود ہے۔۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او بنوں کی زیر قیادت ایس ڈی پی اوکینٹ سرکل فاروق خان، ایس ڈی پی او صدر سیف الرحمن، ایس ڈی پی او رورل نبی شاہ خان، ایس ایچ اوز تھانہ بسیہ خیل، ٹاؤن شپ، کینٹ، ککی، ہوید، میریان، میراخیل، سٹی، غوریوالہ، بکاخیل، ڈومیل معہ نفری پولیس،نفری کیوآرایف، آر آر ایف،لیڈی کنسٹیبلز اور اے پی سی نفری کے ہمراہ بدنام زمانہ مجرم اشتہاری/ بین الصوبائی کارلفٹر فہیم اللہ عرف فہیمی ولد آمان اللہ سکنہ مرغالی پیرباخیل کے گھر پر بااُمید گرفتار چھاپہ زنی کی گئی۔ پولیس پارٹی کو ترتیب ہی دی جارہی تھی۔ کہ اس دوران فہیم اللہ عرف فہیمی کی طرف سے پولیس پارٹی پر بذریعہ اسلحہ آتشین بانیت قتل اندھا دھند فائرنگ شروع ہوئی۔

پولیس پارٹی اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اے پی سی گاڑی کی وجہ سے بافضل الہی محفوظ رہی۔ پولیس پارٹی نے بھی اپنی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ کی۔ تقریباً 45 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ کا سلسلہ روکنے پر سرچ کے دوران ملحقہ مکان ازان نورآیاز جو مجرم اشتہاری کا قریبی رشتہ دار ہے۔ کہ گیراج نما کمرے کی آڑ میں مجرم اشتہاری فہیم اللہ ہلاک شدہ پڑا پاکر نعش کے ساتھ ایک ضرب کلاشنکوف فٹ میگزین و سپیئر میگزین برآمد کئے۔ واضح ہو کہ مجرم اشتہاری فہیم اللہ عرف فہیمی پنجاب پولیس اور خیبر پختونخواہ پولیس کو مختلف 26 مقدمات میں مطلوب تھا۔ جن میں گاڑی چوری، اقدام قتل،پولیس مقابلہ، ڈکیتی، آوارہ گردی اوردیگر سنگین نوعیت کے جرائم سر فہرست تھیں۔ مجرم اشتہاری عوام الناس اور پولیس کیلئے درد سر بن چکا تھا۔

Leave a reply