پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جلال پور پیروالا میں کشتیوں کے ذریعے مزید 2000 سے زائد پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ کے چیئرمین شفیق الرحمان وڑائچ جلال پور پیر والا میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے موجود ہیں،مسلم لیگ ض کے سربراہ اعجازالحق نے بہاولنگر میں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا، مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے رنگ پور مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا،لاہور،قصور،بہاولپور،چنیوٹ، مظفر گڑھ میں خیمہ بستیوں میں متاثرین کی خدمت کا عمل جاری ہے،باجوڑ میں بھی سیلاب متاثرہ بچوں کے لئے سکول قائم کر دیا گیا ،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پنجاب و خیبر پختونخوا،گلگت کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں پکے پکائے کھانے، خشک راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے، پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں کشتیوں کے ذریعے شہریوں، سامان اور انکے جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے،میڈیکل کیمپوں میں‌مریضوں کا علاج معالجہ بھی جاری ہے،چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے جلالپور پیروالا کا دورہ کیا اور ریسکیو و ریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی، اس دوران شفیق الرحمان وڑائچ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جلالپور پیروالا میں سیلابی صورتحال انتہائی سنگین ہے ہزاروں لوگ گھروں میں محصور ہیں پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، مرکزی مسلم لیگ کے رضاکار کشتیوں کے ذریعے خواتین،بچوں سمیت متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں،لیاقت پور تحصیل میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والے شخص کو مرکزی مسلم لیگ رحیم یار خان کی ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچا لیا، شفیق الرحمان وڑائچ نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت ہی مرکزی مسلم لیگ کا منشور ہے، ہم متاثرین کی دوبارہ گھروں کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے،

مرکزی مسلم لیگ بہاولنگر کے زیر اہتمام بھوکاں پتن دریائے ستلج پر قائم امدادی فلڈ ریلیف کیمپ کامسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق نے دورہ کیا، اس موقع پر حافظ امیر حمزہ رافع ،سعید عامر ودیگر نے اعجاز الحق کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی ،اعجاز الحق نے مرکزی مسلم لیگ امدادی کیمپ میں جاری خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا کام بہت اچھا اور نمایاں ہے۔، خدمتِ خلق کے اس جذبے سے متاثرین کو حوصلہ اور سہارا مل رہا ہے جو قابلِ تحسین ہے،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے رنگ پور مظفرگڑھ میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم خیمہ بستی کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا،دورے کے دوران عمران لیاقت بھٹی ،زاہد ہمدانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کی ٹیم راشد علی سندھو نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے ہمراہ جلال پور بھٹیاں کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، مرکزی مسلم لیگ عارفوالہ سٹی پاکپتن کے زیر اہتمام دریائے ستلج کے خطرناک سیلابی پانیوں میں گھری بستیوں تک کشتیوں کے ذریعے امدادی سامان ،کھانا پہنچایا گیا،مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 18 واں امدادی قافلہ چنیوٹ روانہ کر دیا گیا، تحریک انصاف تحصیل دیپالپور کے سیکرٹری جنرل محمد ندیم وٹو نے اٹاری منڈی احمد آباد دریائے ستلج کے مقام خدمت خلق ضلع اوکاڑہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے لگائے گئے کیمپ کا دورہ کیا،سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے حوالے کیا .

مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے باجوڑ کے متاثرہ بچوں کے لیے ‘مددگار اسکول’ کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر خار باجوڑ کلیم جان، صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ انس محصی، جنرل سیکرٹری ایم ایس ایل عمر عباس، صدر مددگار ٹیم حماد عبدالرزاق، کوارڈینیٹر ایم ایس ایل کے پی کے معاویہ اعجاز اور دیگر معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی،اس موقع پر متاثرہ بچوں میں قرآن مجید کے ساتھ ساتھ ایجوکیشنل گفٹس بھی تقسیم کیے گئے۔مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ملتان، قصور،سیالکوٹ، ننکانہ، مظفر گڑھ،گجرات، موڑکھنڈا، پاکپتن، رحیم یارخان، عارفوالا، بہاولپور،لودھراں، چنیوٹ،جھنگ،نارووال و دیگر علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں.

Shares: