ایکبار پھر گھٹنوں تک لمبی قمیضوں کا فیشن

0
66

اس سال کے فیشن ٹرینڈز دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ گھٹنوں تک لمبی قمیضیں ،میکیساں ،انگرکھا اور فراکس فیشن ٹرینڈز میں ہیں ۔اس بار فیشن سے تنگ پاجامے اور سیگریٹ پینٹس بالکل آﺅٹ ہیں۔ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرز،بیل بوٹم اور فلیپرپر جالی اور اورگنزا، ٹشو اور لیسیں لگائی جا رہی ہیں ۔یہاں تک کہ غرارے کے ساتھ قمیضیں روٹین میں بھی زیب تن کی جا رہی ہیں.

ایک وقت تھا جب غرارے خاص کر شادی بیاہ کی تقریبات پر خاص کر بنائے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔بات کریں ہم جوڑوں کی ڈیزائننگ کی تو بازﺅوں کو جالی کے جبکہ لمبے دوپٹوں کو ٹسلز اور لیسوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے۔ ہاتھ کی کڑھائی کا فیشن تو اب ماند پڑ چکا ہے لیکن مشینی کڑھائی کا زور نہیں ٹوٹا، مشینی کڑھائی قمیضوں کے گلوں اور گھیروں پر کی جا رہی ہے اس کڑھائی میں خوبصورت موتی لگائے جارہے ہیں. رنگ برنگی کُرتیوں کو وائٹ کھلے پائنچوں کے ٹراﺅزرزکے ساتھ زیب تن کیا جا رہا ہے. جہاں تک ملبوسات میں رنگوں‌ کی بات ہے تو صرف ہلکے نہیں بلکہ ہلکے اور گہرے رنگ کے امتزاج کو پسند کیا جا رہا ہے.

Leave a reply