امریکی دفاعی کمپنیوں نے بیک وقت سیکڑوں ڈرونز کے حملے کو ناکام بنانے کا حل تلاش کر لیا ہے۔
واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے تیز اور طاقتور مائیکروویو ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ طاقتور مائیکروویو ہتھیار ایک وقت میں درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں ڈرونز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے دشمن کی جانب سے ڈرونز کے جتھوں کی صورت میں کیے جانے والے حملوں کا مؤثر توڑ ممکن ہو گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی حکمت عملی میں ڈرونز کا استعمال روز بروز بڑھ رہا ہے، یہ بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز نگرانی، جاسوسی، اور ہدف پر حملے کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی ناگزیر ہو چکی ہے۔نئی مائیکروویو ٹیکنالوجی کا مقصد جنگی میدان میں امریکی افواج کو ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنا اور مستقبل کی جنگوں کے لیے دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔
ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان
حوثیوں کا بحری جنگ میں نیا حملہ: جنگ بندی مذاکرات مشکل میں،تحریر ، ناصر اسماعیل
امریکی وزیر خارجہ کا انڈوپیسیفک پر زور، آسیان وزرائے خارجہ سے ملاقات
لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری