الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کا نوٹیفکیشن روک دیا ، جبکہ 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے

0
62
election commision

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں جبکہ نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے۔ تاہم، ان میں علی امین گنڈاپور کا نام کہیں شامل نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی کے113 پر علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نتیجہ روک دیا ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیاب باقی چار امیدواروں کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی 42 نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے آزاد امیدواروں میں این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ اور این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان کامیاب ہوئے جبکہ این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کامیاب ہوئے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار ، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے۔

Leave a reply