گوجرانوالہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار محمدرمضان نوشاہی سے) خون سفید ہوگیا ‘جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو مار ڈالا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا

قلعہ دیدار سنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر چھوٹی بہن نے مبینہ طور پر ڈنڈے مار کر بڑی بہن کو مار ڈالا،’اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،’ملزمہ ثنا کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا’

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ ڈیرہ سنت کی رہائشی 60 سالہ صغراں بی بی کے ہاں اولاد نہ ہونے سے خاوند منظور نے دوسری شادی کرلی تھی’ صغراں بی بی اپنی چھوٹی بہن ثنا کے پاس ڈیرہ سنت سنگھ میں رہتی تھی، گذشتہ شب صغراں بی بی کی اچانک موت ہوگئی جس کے بعد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ثنا نے جھگڑے کے بعد مقتولہ کو ڈنڈے مار کر قتل کیا ہے اور اہل محلہ نے بھی لڑائی جھگڑے کی تصدیق کردی ہے

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ثنا کو حراست میں لیکر فرانزک ٹیمیں منگوا کر موقع سے شواہد اکٹھے کرلیے ‘،ایس ایچ او عبدالرحمن ڈوگہ کا کہنا ہے کہ ورثاء مدعی بننے سے انکاری ہیں تاہم ملزمہ کو حراست میں لے کر دفعہ 174کے تحت کارروائی کررہے ہیں نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے، وقوعہ ثابت ہونے کے بعد قتل کی دفعہ شامل کی جائیگی

Shares: