لاہور: انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن )نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دئیے۔
باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔
سروے کے مطابق ن لیگ کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کوپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا،نوازشریف کی خواہش ہے کہ پنجاب کی 141 نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں حاصل کی جائیں، اس کیلئے نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ،نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ناراض ارکان کو بھی ہر صورت منایا جائے، ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر …
واضح رہے کہ نواز شریف آئندہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ الیکٹیبلز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیں گے نواز شریف اور شہباز شریف بلوچستان سے بھی زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی کوشش کریں گے دوسری جانب مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہے۔