الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

0
104

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے۔جنرل عاصم منیر کا 8 فروری کو ملک میں الیکشن سے متعلق یہ بیان سپریم کورٹ کے فیصلے سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا تھا، عدالت عظمیٰ نے اپنے اس فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس کے باعث ملک میں الیکشن کا عمل مختصر وقت کے لیے متاثر ہوا، یہ سوال واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں رکھی گئی تقریب کے دوران ایک تاجر کی جانب سے اٹھایا گیا۔
امریکا میں پاکستانی تاجروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے جہاں بیرون ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی وہیں یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد تاجر تنویر احمد نے اس سیشن کے بارے میں بتایا کہ کاروباری شخصیات سے ملاقات میں آرمی چیف سے تحریک انصاف کی اُس وقت لاہور ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ایک درخواست کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ اگر اس درخواست کی وجہ سے الیکشن تاخیر کا شکار ہو بھی گئے تو سینیٹ کے الیکشن سے آگے نہیں جائیں گے اور پاکستان میں سینیٹ کے انتخابات مارچ 2024ء میں ہونے ہیں۔تنویر احمد کے مطابق آرمی چیف کا الیکشن سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ جہاں تک میری معلومات ہیں ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں بیورو کریسی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں الیکشن عملے کی تربیت کا عملہ رک گیا تھا تاہم بعد ازاں سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو الیکشن شیڈول جاری کرنے کے احکامات جاری کیے اور اب ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع کرائے جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز بھی ہو چکا ہے

Leave a reply