قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے
اسلام آباد: قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔
قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے جس کے ساتھ ہی یہ بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیاالیکشن ایکٹ کی ترمیم کے تحت نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی،الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ یا تاریخوں کا اعلان کرے گا، الیکشن کمیشن الیکشن پروگرام میں ترمیم کرسکےگا اور اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نیا الیکشن شیڈول یا نئی الیکشن تاریخ کا اعلان کرسکےگا۔
میہڑ : زرعی پانی کی قلت کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے …
الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم کے تحت اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کی گئی ہے، جہاں آئین میں اس کےلیےکوئی طریقہ کار یا مدت نہیں وہاں اس ایکٹ کی دفعات لاگو ہوں گی،آئین کے آرٹیکل 62 کی کلاز ون ایف کے تحت 5 سال سے زیادہ نااہلی کی سزا نہیں ہوگی، متعلقہ شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل ہوگا، آئین میں جس جرم کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا وہاں نااہلی 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔