انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،مصطفیٰ کمال

ووٹر لسٹوں میں دھاندلی کس نے کی ہے جس کے پاس یہ اختیار ہے
0
41
mustafa kamal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے ریاست پاکستان کو بار بار آگاہ کرتے چلے آ رہے ہیں ملک کے آئندہ آنے والے انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مسلسل پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے مردم شماری میںمیں نے پروف کیا جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے 56 لاکھ لوگوں کا مردم شماری میں اضافہ ہوا ہے کل سے مردم شماری کا آڈٹ شروع ہو گیا ہے ہمیں آڈٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے سندھ کے حکمران حلقہ بندیوں میں ڈاکہ ڈالتے ہیں صوبائی حکومت نے مارچ میں 53 یوسیز کا اضافہ کیا ایم کیو ایم کے بائیکاٹ پر ان یوسیز کا اضافہ کیا گیا ہے 53 یونین کونسل پر ایک پورا شہر بنتا ہے اخباروں میں اشتہار آیا جن لوگوں نے ووٹوں کی درستگی کروانی ہے وہ 13 جولائی تک کروا سکتے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر اس وقت صوبائی حکومت کے نمائندے بنے ہوئے ہیں

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے ایڈریس تبدیل کرنے کا پروسیجر بہت لمبا ہے ووٹر لسٹوں میں مداخلت کر کے کسی کے ووٹوں کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ایسے لاکھوں کیسز جن کا عارضی پتہ اور مستقل پتہ علیحدہ علیحدہ ہے جہانگیر روڈ کا ووٹ اورنگی میں آ رہا ہے یہ ووٹر لسٹوں میں دھاندلی کس نے کی ہے جس کے پاس یہ اختیار ہے

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

Leave a reply