مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کو مسلم لیگ ن مسترد کرتی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری پر ردعمل میں کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں پارلیمنٹ کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن مطالبہ کرتی ہے کہ یکطرفہ تقری کے معاملہ پر حکومت آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار اپنائے اور فیصلے کو واپس لے اور الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقری متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائے.
واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے