وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری آئین کے مطابق کی گئی
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن میں سندھ اور بلوچستان سے دو نئے اراکین کی تقرری آئین میں درج طریقہ کار کے تحت کی گئی۔آئین کے تحت چیف الیکشن کمشنر کے پاس انکا حلف لینے سے انکار کا اختیار نہیں ۔دونوں اراکین دیانتدار اور قانون کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1165155445587238912
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے تمام بار ایسوسی ایشنز اور کونسلزنے بھی ان کی تقرری کی حمایت کی ہے۔
افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟
واضح رہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے الیکشن کمیش کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے بلوچستان اور سندھ کے ممبران کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ منیر احمد کاکڑ کو بلوچستان سے جبکہ خالد محمود صدیقی کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبرمقرر کیا گیا ہے