لاہور: الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق درخواست لاہور کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی اقدامات کرتے ہوئے مقررہ مدت میں الیکشن نہیں کرائے، نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نئی حلقہ بندیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کردے گا، اور پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوں گی، کمیٹیاں وفاقی دارلاحکومت اور صوبوں کیلئے قائم ہوں گی ، جو ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔
نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا
کمیٹیاں31 اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گی، تیسرے مرحلہ میں حلقہ بندیاں کمیٹی کی چار روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گئیں۔
9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی، جس پر اعتراضات یا تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کرسکیں گے، اور الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبرتک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا، جب کہ 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیوں مکمل ہوں گی۔