کوئٹہ:الیکشن کمیشن کابلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان:کے پی میں جیت گیا کپتان:پی ڈی ایم منہ دیکھتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کااعلان کر دیا، کوئٹہ اور ضلع لسبیلہ کے علاوہ صوبے بھر کے دیگر اضلاع میں 29 مئی کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔
صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، کاغذات نامزدگی سے متعلق تمام تر شیڈول بھی جلد جاری کیا جائے گا، بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سکیورٹی کے بھی انتظامات سخت کئے جائیں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی اپنے اپنے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔
ادھر کے پی بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے ،اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق65 تحصیل کونسلز میں سے 48 کے نتائج مکمل ہوچکے ہیں اور پی ٹی آئی 24 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔
اس کےعلاوہ جے یو آئی 7 ،مسلم لیگ ن 2 ،جماعت اسلامی 3 ، پیپلز پارٹی ایک اور عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی انتخابات کےدوسرے مرحلےمیں کامیابی پرپارٹی کارکنوں کومبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کےپی کی عوام نے غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں بکنے والےغداروں کو بھرپور طریقے سے مسترد کردیا ہے، بلدیاتی انتخابات کے نتائج تمام غداروں کے اپنے حلقوں میں جانے کیلئے تنبیہہ ہے۔