الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ،سندھ کے 3اعلی افسرنااہلی پرمعطل

0
132

چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ سمیت 3 اعلی افسروں کو نااہلی اور بدنظمی پر معطل کر دیا۔

باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق 17 ستمبر کی رات کراچی میں پیپری کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے کئی بیگز کو نقصان پہنچایا گیا اور اسٹرانگ روم کے تالوں کو توڑا گیا۔الیکشن کمیشن نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔معطل کیے گئے دیگر 2 افسران میں ڈائریکٹر ایڈمن صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری اور الیکشن افسر کراچی خدا بخش شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نذر عباس، ڈائریکٹر وسیم احمد اور آر ای سی لاڑکانہ عبدالوحید شامل ہیں۔کمیٹی 3 دن میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گی۔

ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

Leave a reply