عام انتخابات، فارم 47 آ گئے، پہلا نتیجہ جاری،آزاد امیدوار جیت گیا
عام انتخابات، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی، دس گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک حتمی نتائج میں تاخیر ہے، تاہم چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے آر اوز کو دھمکی کے بعد الیکشن کمیشن نے پہلا حتمی نتیجہ جاری کیا ہے،
الیکشن کمیشن کی طرف سے پی کے 76 پشاور کا مکمل نتیجہ جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سمیع اللہ خان کامیاب پی کے 76 سے کامیاب ہوئے ہیں.سمیع اللہ خان نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کئے گئے ہیں جبکہ انکے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان نے 12 ہزار986 ووٹ حاصل کئے ہیں، اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی امیدوار ثوبیہ شاہد نے 98 ووٹ حاصل کئے ہیں،اس حلقے میں ووٹ کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32ہزار 433 ہے۔حلقے میں مجموعی طور پر 49825 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ووٹ ڈالنے کی شرح 37.62فیصد رہی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری دوسرے حتمی نتیجے کے مطابق پی کے 6 سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان یوسف زئی 25 ہزار 330 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے ہیں، اس حلقے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے امیدوارافتخار علی 19422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
پی کے چار سوات سے آزاد امیدوار علی شاہ کامیاب غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے،آزاد امیدوار علی شاہ نے 30022 ووٹ حاصل کیے،ن لیگ کے سردار خان 12 ہزار 514 ووٹ لے سکے