باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت ہوئی،
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی،سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت کے رو برو حاضری مکمل کرائی نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سپلیمنٹری رپورٹ چیئرمین نیب سے آ گئی ہے ،نئے ڈی جی نیب لاہور کی تعیناتی کے بعد رپورٹ پیش کریں گے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت چھوٹی سی تاریخ دے دے آئندہ پیش کر دیں گے ،عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت22 مارچ تک ملتوی کردی
عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر ریلوے وہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے کے عمل میں عمران خان بنیادی کھلاڑی ہیں پارلیمنٹ کو جو زنجیریں پہنائی گئی ہیں عمران خان اس کھیل کا حصہ تھےعمران خان مجرم کے طور پر تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہیں اس ملک میں الیکشن ہوگا بھی یا نہیں میں نہیں جانتا لیکن ایسے فیصلے دیئے گئے جس سے ریاست کی بنیادیں ہل گئیں اب کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دو