پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، اگر یہ معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تو چائتے ہیں کہ الیکشن مزید آگے جائیں ہماری نئی پارٹی ہے ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا، وکیلوں کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے حلقہ بندیاں ہوں گی اور آئین کے مطابق عدالت جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔
سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان نے سائفر لیک کر کے حلف سے غدادری کی ہے۔ وہ قوم سے جھوٹ بولتا رہا اور قوم سمجھ بیٹھی کہ یہ نجات دھندہ ہے ہم سب بے وقوف بنے رہے۔ ہم تو سیاسی جہدوجہد کرتے رہے اداروں کے ساتھ ٹکراو کے حق میں نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں پی ٹی آئی کے لوگوں کو جب سمجھ آئے گی تب بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔
Shares:








