سندھ میں عام انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے اپیلٹ ٹریبونلز قائم کر دیئے گئے ہیں
سندھ ہائی کورٹ کے 6 جج اپیلٹ ٹریبونلز کے لیے نامزد کیے گئے ہیں،جسٹس ارشد حسین، جسٹس خادم حسین کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس عدنان کریم بھی کراچی اور حیدرآباد کی اپیلوں کی سماعت کریں گے ،سکھر میں جسٹس ارشاد علی اور جسٹس ذوالفقار سانگی فرائض انجام دیں گے جبکہ جسٹس سلیم جیسر لاڑکانہ میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیلوں کی سماعت کریں گے،
اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 121
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے چوتھے روز کا وقت ختم ہو گیا،اسلام آباد کے تین حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی مجموعی تعداد 121 ہوگئی،پی ٹی آئی کے شعیب شاہین کی جانب سے اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے لیے کاغذات جمع کروائے گئے،پی ٹی آئی کے عامر مغل نے اپنے بیٹے کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،عامر مغل کے لیے این اے 46 اور 47 سے کاغذات جمع کروائے گئے،پی ٹی آئی کے سید مصطفین کاظمی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،مصطفین کاظمی نے این اے 46 اور این اے 47 کے لیے کاغذات جمع کروائے،پی ٹی آئی کے عامر شیخ نے این اے 47 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،مسلم لیگ ن کے رفعت چوہدری نے این اے 48 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ،سابق ڈپٹی میئر زیشان نقوی نے این اے 47 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،ایم کیو ایم کے سید ندیم منصور کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،اے این پی اور جے یو آئی ف کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،عوامی ورکر پارٹی کی جانب سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے
مریم نواز، عطا تارڑ کے دو دو حلقوں سے کاغذات جمع
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے این اے 119 اور این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں،مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے لاہور کے دو قومی اسمبلی کے حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے،عطا تارڑ نے لاہور کے حلقہ این اے 119 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،عطاء تارڑ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 117 کے لیے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کا بڑا فیصلہ،لاہور ہائیکورٹ، لاہور اور ملتان کی دائری برانچ آئندہ دو روز تک کھلی رہیں گی۔لاہور اور ملتان کی دائری برانچیں اتوار اور 25 دسمبر کی چھٹیوں کے باوجود کھلی رہیں گی، کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں پیش آنے والے مسائل اور رکاوٹوں سے متعلق درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی،لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے متعلق درخواستیں لاہور ہائی کورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر دائر کی جا سکتی ہیں،بہاولپور بنچ سے متعلق درخواستیں ملتان بنچ کی ڈائری برانچ میں دائر کی جا سکتی ہیں۔دائری برانچوں کا عملہ دو دِن دفتری اوقات میں موجود رہے گا
دو قومی، ایک صوبائی حلقے سے چوہدری نثار کے کاغذات جمع،کہا عمران خان پرانا دوست،تنقید نہیں کرونگا
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے این اے 53 اور این اے 54سمیت پی پی 10 کے لئے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں،اس موقع پر چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میں عمران خان پر تنقید کر سکتا ہوں جو نہیں کرونگا وہ میرا پچاس سالہ پرانا دوست ہے مسلم لیگ سے میرا تعلق رہا مگر تنقید نہیں کرونگا،پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے،ایسے حالات بھی آسکتے ہیں کہ تنخوہوں کی ادائیگی نہیں کرسکیں گے،معجزہ ہی پاکستان کو بچا سکتا ہے،میں اگر اسمبلی میں ہوا تو اس معجزے کا حصہ بنوں گا انشاءاللہ پاکستان بھنور سے نکلے گا، میں 2 قومی اور ایک صوبائی نشست پر الیکشن پر کھڑا ہوا ہوں، سب نتائج کو خود دیکھوں گا،کیسے ہوسکتا ہے قومی سے ہار کر صوبائی سے جیت رہا ہوں ،تمام سپوٹر ہوشیار رہیں پولنگ شروع اور گنتی ختم ہونے تک کسی بھی گڑ بڑ کی صورت میں اطلاع دیں
این اے 242 کراچی،شہباز شریف کے کاغذات جمع، مصطفیٰ کمال بھی اسی حلقے سے امیدوار
مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیراعظم شہبازشریف کے کراچی کے حلقہ این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے ہیں، اس حلقہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال بھی امیدوار ہیں،ایم کیو ایم اور ن لیگی وفود کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے ملاقاتیں ہوئی تھیں تا ہم ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی، مصطفیٰ کمال الیکشن لڑیں گے،2018 کے الیکشن میں بھی شہباز شریف اس حلقے سے امیدوار تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے
علی امین گنڈا پور،زلفی بخاری کے کاغذات جمع،حماد اظہر کے نہ ہو سکے
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، علی امین خان گنڈہ پور بذات خود NA.44,pk 112,pk113 پر الیکشن لڑیں گے ،تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 اٹک سے سید زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، شاندانہ گلزار نے وکلاء کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔دوسری جانب حماد اظہر کا کہنا ہے کہ این اے 129 کے آر او غلام مصطفیٰ ڈوگر نے میرے کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکار کر دیا ،کہا آپ کے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی اوپر سے اجازت نہیں، قانون مجھے کاغذ جمع کرانے اور الیکشن لڑنے کا واضح طور پر حق دیتا ہے،آئین میں اوپر سے اجازت ہونے یا نا ہونے کا کوئی تصور نہیں،
فواد چودھری کی بیوی کے ساتھ پی آئی ڈی کا آفیشیل فوٹو گرافر،سوال اٹھ گئے
صحافی حسن ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حبا چوہدری صاحبہ نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں لیکن اس ویڈیو میں قابل ذکر بات یہ دیکھی جا سکتی ہے کہ پی آئی ڈی کا آفیشل فوٹو گرافر محمد علی سالار انکی تصاویر بنانے کے لیئے ساتھ موجود ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محمد علی سالار آجکل وزیر اطلاعات و نشریات کے ساتھ ڈیوٹی کر رہے ہیں ، سوال یہ ہے کہ اور کیسی لیول پلینگ فیلڈ درکار ہے ؟
حبا چوہدری صاحبہ نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں لیکن اس وڈیو میں قابل ذکر بات یہ دیکھی جا سکتی ہے کہ پی آئی ڈی کا آفیشل فوٹو گرافر محمد علی سالار انکی تصاویر بنانے کے لیئے ساتھ موجود ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محمد علی سالار آجکل وزیر اطلاعات و نشریات کے ساتھ… pic.twitter.com/1nIIi9kLOh
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) December 23, 2023
سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے حلقہ این اے 104 سے کاغذات نامزدگی جمع
راجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ 104 سے کاغذاتِ جمع کروائے ہیں،پی ٹی آئی کے اپنے راہنماؤں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کیا تھا ، کسی بھی راہنما کو نہیں پکڑا جارہا،پی ٹی آئی الیکشن ہار چکی ہے، کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی ہے، جعلی الیکشن کی وجہ سے بلے کا نشان چھینا گیا ہے،
شیرافضل مروت کے این اے 32 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع
تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، شیر افضل مروت کا کہنا ہے پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 32 سے الیکشن لڑوں گامیرے وکیل نےکاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں، تحریک انصاف ہی الیکشن جیتے گی،
طلال چودھری کے کاغذات جمع،مقابلے میں چچا نے بھی جمع کروا دیئے
این اے 96 جڑانوالہ سے ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں، طلال چودھری کے کاغذات نامزدگی ان کے بھائی بلال بدر نے جمع کروائے ،طلال چودھری کے مقابلے میں انکے چچا اکرم چودھری نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیںَ،اکرم چودھری تین بار ایم پی اے اور سابق تحصیل ناظم جڑانوالہ رہ چکے ہیںَ،وہ ماضی میں مسلم لیگ ن میں تھے مگر اب تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،اکرم چودھری کے بیٹے چوہدری اشرف نے اپنے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،طلال چودھری کو ابھی تک ن لیگ کا ٹکٹ نہیں ملا، ن لیگ کی جانب سے نواب شیر بھی امیدوار ہیں، اگر طلال کو ٹکٹ مل گیا تو انکا مقابلہ چچا سے ہو گا.
پرویز الہیٰ کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ، ساجدہ بیگم،حمیدہ شاہد،طیبہ راجہ کے کاغذات جمع
پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہی کے پی پی 32 میں کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،آر او ملک ابرار نے خود باہر آکر پرویز الہٰی کے اہلیہ کے کاغذات وصول کئے،رہنما تحریک انصاف ساجدہ بیگم نے حلقہ PP-82 خوشاب سے الیکشن لڑنے کے لیئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرا دیئے۔پی کے 11 سے پاکستان تحریک انصاف کی امیدوارہ حمیدہ شاہد کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے،راولپنڈی PP-17 سے طیبہ راجہ کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے،
طیبہ راجہ کا مقابلہ فیاض الحسن چوہان سے ہو گا،کوہاٹ NA-35 سے شہریار خان آفریدی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئے،

این اے 95 سے علی افضل ساہی کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے، ٹویٹ کرتے ہوئے علی افضل ساہی کا کہنا تھا کہ آخر کار تین دن کی مُسلسل جدوجہد کے بعد میں اپنے وکلاء کے ذریعے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے میں کامیاب ہو گیا ہوں۔ میں عمران خان صاحب کے حکم کے مُطابق انشاءاللّہ پاکستان تحریکِ اِنصاف کے پلیٹ فارم سے NA 95 (فیصل آباد) سے الیکشن لڑوں گا۔
دھاندلی کا نیا طریقہ، حامد میر نے ٹویٹ کر دی
سینئر صحافی و اینکر حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے نئے طریقے، میاں محمود الرشید کے وکلا نے لاہور میں انکے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کی کوشش کی ریٹرننگ افسر نے وصولی سے انکار کر دیا انکی بیٹی نے اپنے کاغذات جمع کرا دئیے توکہا گیا فیس نیشنل بینک میں جمع ہو گی بنک پہنچے تو مینجر نے کہا فیس نہیں لے سکتے نوکری چلی جائے گی.
عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع
تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی میانوالی کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 122 سے بھی جمع کروا دیئے گئے ہیں،عمران خان کے کاغذات انکے وکیل رائے علی اور عمر طالب نے جمع کروائے،عمران خان لاہور، میانوالی، اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لیں گے ،دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کا فیصلہ معطل ہونے کی درخواست مسترد کے بعد عمران خان کی نااہلی بھی برقرار ہے، عمران خان کے کاغذات کے مستر د ہونے کا قوی امکان ہے،

عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں دو روز کی توسیع کی تھی، اب کاغذات نامزدگی کل اتوار تک جمع کروائے جا سکتے ہیں.آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،امیدوار الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کروا رہے ہیں،اسلام آباد کے تین قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر 109 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،این اے 46 کے لیے 33 جبکہ این اے 47 کے لیے 46 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کر دئیے،این اے 48 کے لیے 36 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نےاین اے2، 3، 4اور پی کے 10 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
الیکشن 2024 میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ چوتھ روز بھی جاری رہے گا ،گزشتہ تین دنوں میں لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے767 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے،قومی اسمبلی کی نشستوں پر ابھی تک 89 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، صوبائی اسمبلی نشستوں پر 2 ہزار 129 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں ،تین روز میں 240 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خواجہ آصف غیرتمند ہوتا تو میرے گھر آتا،میں معاف کر دیتی،لیکن سب وہی کروا رہا، والدہ عثمان ڈار
سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریٹرنگ آفس پہنچ گئیں ،کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جھوٹ بولتا ہے میرے ساتھ جو ہوا اسی نے کروایا ہے،عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے خواجہ آصف کہتا ھے میری بہن ہے، جب میرے گھر پر حملہ اور توڑ پھوڑ ھوئی خواجہ آصف غیرت مند ھوتا تو میرے گھر آتا،کیا ڈی پی او اور متعلقہ لوگوں کو فارغ کیا گیا ؟ میرے پاس آتے تو معاف کر دیتی اللہ کو معاف کرنا پسند ہے، ہمیں گھر سے نکال دیا گیا ھم نے رات سڑک پر گزاری، ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا فائدہ خواجہ آصف کو ہو رہا ہے ،الیکشن کے دن ہمارے ساتھ کی گئی زیادتی کا عوام جواب دیں گے،
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں








