صدر مملکت نے پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی

0
41
karachi

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیدی

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 9اپریل اتوار کو الیکشن کرائے جائیں، الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت شیڈول جاری کرے،آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا، کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں ،آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے الیکشن کی تاریخ دیناآئینی فرض سمجھتا ہوں دونوں گورنرز الیکشن کی تاریخ دینے کی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کر رہے،الیکشن کمیشن بھی انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،

صدر کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں صدر کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہناہے کہ صدر مملکت اپنے لیڈر کی خواہش پر آزاد آئینی ادارے الیکشن کمیشن پر دباو نہ ڈالیں، وفاقی وزیر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل میں کہا کہ دو اسمبلیوں کے انتخابات ہیں، صدر کا کوئی تعلق نہیں‘ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنا صدر مملکت کا اختیار نہیں ،وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کیا صدر مملکت نےانتخابات کی تاریخ دینے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشاور ت کی؟ صدر مملکت پنجاب اور خیبر پختونخوا میں اپنے طور پر انتخابات کا اعلان نہیں کر سکتے،

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ صدر علوی ”آ بیل مجھے مار“ والے کام نہ کریں، آئین کی حد میں رہیں، صدر کے دفتر کو بلیک میلنگ کا اڈہ نہ بنائیں؛ الیکشن کی تاریخ دینے سے صدر کا کوئی لینا دینا نہیں، عارف علوی خوامخواہ ٹانگ نہ اڑائیں، صدر الیکشن کمشن کو غیرقانونی اور غیر آئینی احکامات پر مجبور نہیں کر سکتا۔ الیکشن کمشن آپ کا غلام نہیں کہ جو آپ کہیں وہ مانے۔ عمران نے معیشت، خارجہ تعلقات اور قومی مفادات کو نقصان پہنچایا، اب ریاستی سربراہ کے منصب کو سازش کے لئے استعمال کر رہے ہیں،

Leave a reply