امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے-
باغی ٹی وی: سراج الحق نے کہا کہ 2018 کی طرح الیکشن پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گے، انتخابات الیکشن کمیشن کا امتحان، نتائج میں تاخیر سے عوام کے ذہنوں میں شبہ پیدا ہو رہا ہے-
دھاندلی کا الزام لگانے والے 2018 والے لوگ ہیں،وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں احتجاج ہو گا،کراچی کے عوام کا جماعت اسلامی پر اعتماد کا شکریہ، ملک بھر کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں-
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے، عوام کا فیصلہ ہی آخری فیصلہ ہو گا،صوبائی حکومت انتخابات کو کھلے دل سے تسلیم اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے-