مزید دیکھیں

مقبول

پاکستان کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں 28 فیصد اضافہ

پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے...

چینی، گھریلو سیلنڈر، بیف، آٹے کا تھیلا اور چاول مہنگے

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری...

سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

عالمی یومِ خواتین پر ہمیں ہیومن رائٹس کونسل آف...

اوچ شریف: نہر میں شگاف، سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ...

کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ...

سینیٹ میں شکست کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا اخلاقی جواز ختم،سابق وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سیٹ سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے کے بعد سید یوسف رضا گیلانی نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز سے رابطہ کیا ہے

یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی صاحب کو دلی مبارکباد۔ PDM کو بھی مبارکباد۔ مسلم لیگ ن کے ممبران ِ قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش۔ نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن ! مستقبل آپ کا ہے انشاءاللّہ

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اللّہ تعالی کا شکر جس نے PDM کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا-اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور،چینی چور،بجلی چور،ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تمھارے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ووٹ چور کرسی چھوڑ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی صاحب کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج سینیٹ میں شکست کے بعد کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی پر براجمان رہیں اور پی-ٹی-آئی حکومت میں رہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو 180 ارکان کی حمایت حاصل تھی لیکن حکومتی امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو صرف 164 ووٹ ملے ، حکومت کے 16 ووٹ کہاں چلے گئے؟ اپوزیشن اتحاد کو قومی اسمبلی میں 160 ارکان کی حمایت حاصل تھی لیکن اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو 169 ووٹ ملے ، 9 اضافی ووٹ کہاں سے آ گئے؟

حکومت کو سادہ اکثریت کے لیے 172 ووٹ چاہیے تھے ، کیا حکومت سادہ اکثریت بھی کھو بیٹھی ہے؟ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan