الیکشن میں شکست، راہل کی کانگریس صدارت سے استعفیٰ کی پیشکش رد کر دی گئی

بھارتی الیکشن میں شکست کے بعد کانگریس کے‌ صدر راہل گاندھی نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی جسے رد کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں کانگریس کی شکست کے بعد کانگریس کا پارٹی اجلاس ہوا جس میں راہل نے اخلاقی طور پر پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کا کہا جسے پارٹی کے دیگر عہدیداران نے مسترد کر دیا.کانگریس کے پارٹی اجلاس میں سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سینئر لیڈر اے کے انٹونی، پرینکا گاندھی، پارٹی خزانچی احمد پٹیل، کیپٹن امریندر سنگھ ، شیلا دکشت سمیت تقریبا تمام اراکین موجود تھے. اجلاس میں الیکشن میں شکست کے حوالہ سے غوروخوض کیا گیا. اجلاس میں راہل نے الیکشن میں شکست پر پارٹی سے استعفیٰ دینے کے پیشکش کی جسے اراکین نے رد کر دیا.

واضح رہے کہ بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی اور ا ن کے اتحادیوں نے 350 سے زائد نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ کانگریس کو ایک سو نشستیں بھی نہیں مل سکیں.

Comments are closed.