انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

0
64
nensi

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے مابین مقابلہ ہونا ہے، اب تک کے پولز کے مطابق جوبائیڈن ہار رہے ہیں، ٹرمپ پر حملے کے بعد سے ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

ایسے میں امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی کی صدر جوبائیڈن سے فون کال پر مبینہ گفتگو کی تفصیلات سامنے آئی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے کال پرحال ہی میں گفتگو کی ہے جس میں پیلوسی نےجو بائیڈن کو کہا کہ پولز سے پتا چلتا ہے کہ وہ جیت نہیں سکتے،پولز میں ان کی شکست دکھائی دے رہی ہے، پولز کے مطابق بائیڈن ٹرمپ کو نہیں ہرا سکتے، بائیڈن کا انتخاب لڑنا ڈیموکریٹس کی جیت کے امکان کو نقصان پہنچا سکتا ہے

نینسی پیلوسی کی گفتگو کے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پولز سے متعلق دفاعی انداز اختیار کیا اور ردعمل میں کہا کہ ان کے پاس ایسے پولز ہیں جو کامیابی کا بتاتے ہیں

دوسری جانب نینسی پیلوسی نے گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ صدربائیڈن پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ انتخاب لڑیں گے یا نہیں، ہم سب صدر کو فیصلہ کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں کیونکہ وقت کم ہوتا جا رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے حالیہ پیلوسی بائیڈن کال پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ صدر بائیڈن پارٹی کے امیدوار ہیں، وہ جیتنے کا ارادہ رکھتے ہیں،نینسی پیلوسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق اسپیکر جمعہ سے کیلیفورنیا میں ہیں اور انہوں نے بائیڈن سے بات نہیں کی۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کیلئے تیار ہو گئے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں نینسی پیلوسی سمیت کانگرس کے تین اعلی ڈیموکریٹس نے جوبائیڈن سے ملاقات کی ،اور کہا کہ اب جانے کا وقت ہے کسی اور کو موقع دیں،خبر رساں ادارے ڈیل میل کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کانگریس کے تین اعلی ڈیموکریٹس کے ساتھ نجی بات چیت کا انکشاف ہوا ہے ،ان سب نے مبینہ طور پر بائیڈن کو ایک ہی مشورہ دیا کہ وہ جیت نہیں سکتے،سی این این کے مطابق سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے بائیڈن کے ساتھ نجی ملاقات کے لئے گذشتہ ہفتے کے آخر میں ریہوبوتھ کا سفر کیا اور صدرجوبائیڈن کو استعفیٰ دینے کو کہا، ہاؤس اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے بائیڈن کو ویسا ہی پیغام دیا جیسا کہ شومر نے گزشتہ ہفتے ملاقات کے وقت دیا تھا،اس ہفتے ایک انٹرویو میں بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ صرف اس صورت میں دستبردار ہوں گے جب ڈاکٹرانہیں اس طرح کا مشورہ دیں گے.

ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

Leave a reply