مزید دیکھیں

مقبول

بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں پر پابندی عائد کردی

پاکستانی بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ...

افواجِ پاکستان کی جرات مندی اور قومی یکجہتی، دشمن کو منہ توڑ جواب

افواجِ پاکستان کی جرات مندی اور قومی یکجہتی، دشمن...

جوہر ٹاؤن ،طالبعلم پر روزے کی حالت میں طلبا کا تشدد

لاہور: جوہر ٹاؤن میں اسکول کے طالب علم پر...

ہنگلاج مندر ، لسبیلہ بلوچستان مذہبی رواداری کی اعلی مثال

ہنگلاج مندر ، لسبیلہ بلوچستان مذہبی رواداری کی...

90 روز میں انتخابات کی پٹیشن؛ اسلام آباد ہائیکورٹ بار باہمی اختلافات کی شکارہوگئی

اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے ہائیکورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے اندرونی اختلافات میں شدت آگئی۔

اطلاعات کے مطابق ہائیکورٹ بار کے صدر شعیب شاہین اور سیکرٹری سعد راجپوت کے اختلافات کے بعد ایگزیکٹیو کمیٹی نے صدر اور پٹیشن کے حق میں قرارداد منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر کی دائر کردہ پٹیشن سے سیکرٹری بار نے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا۔

جوائنٹ سیکرٹری بار سہیل رشید کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق قراداد میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ بار کی جانب سے صدر شعیب شاہین نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی، آئینی درخواست آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے دائر کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے صدر بار شعیب شاہین کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایگزیکٹو کمیٹی آئینی درخواست کے حق میں فیصلے کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ صدر ہائیکورٹ بار شعیب شاہین نے دو روز قبل بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں سپریم کورٹ سے پنجاب اور کے پی کے الیکشن 90 روز کے اندر کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ سیکرٹری ہائیکورٹ بار کی جانب سے پٹیشن سے لاتعلقی کا اعلان کیا گیا تھا