فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی سے متعلق آٹھویں رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 374 میں سے صرف 171 انتخابی پیٹیشنز پر فیصلے سنائے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 21 سے جولائی 31 کے درمیان صرف 35 انتخابی پیٹیشنز پر فیصلے سنائے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 203 پیٹیشنز اب بھی زیر التوا ہیں۔رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 124 پیٹیشنز کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے، جبکہ 250 کا تعلق صوبائی اسمبلیوں سے ہے۔فافن نے تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ٹریبیونلز کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے اور جلد فیصلے یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ انتخابی شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔
61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید
لیبر پارٹی کی ٹیکس پالیسی، ہزاروں کمپنی ڈائریکٹرز برطانیہ سے نکل گئے
جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور








