عام انتخابات، ن لیگ ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکل میں پھنس گئی،نواز شریف، شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاسوں میں امیدواروں کے انٹرویو تو ہو گئے، اب ٹکٹ کس کو دیں؟ ن لیگ میں دھڑے بازی سامنے آ گئی، لاہور، پنڈی، چکوال سمیت کئی حلقوں میں ن لیگ کو ٹکٹوں بارے فیصلہ کرنا کافی مشکل لگ رہا ہے کیونکہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں امیدوار آزاد الیکشن لڑ سکتا ہے، وہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے بھی ن لیگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، این اے 242 کراچی کی سیٹ پر شہباز شریف نے کاغذات جمع کروائے تو ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال بھی امیدوار ہیں، اور انہوں نے ہر حال میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے، ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ این اے 242 کے علاوہ اگر ن لیگ کسی حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہے گی تو مشاورت سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ن لیگ کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا،
این اے 59، کئی امیدوار،ن لیگ پریشان، سرداران ٹمن کا اتحاد
چکوال کے حلقہ این اے 59 میں بھی ٹکٹ کی تقسیم کے حوالہ سے ن لیگ کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک شہروز ٹمن ، سردار غلام عباس، سردار منصور حیات اس حلقے سے ن لیگ کے امیدوار ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگ سردار غلام عباس کو این اے 59 سے ٹکٹ دینا چاہ رہی ہے تا ہم ملک شہروز کہہ چکے ہیں کہ اگر ٹکٹ نہ ملا تو فیصلہ سردار ممتاز ٹمن کریں گے، ادھر سابق رکن قومی اسمبلی فیض ٹمن کی ممتاز ٹمن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں آمدہ انتخابات کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، اگر ن لیگ نے شہروز ٹمن کو ٹکٹ نہ دیا تو سردار شہروز اور فیض ٹمن کا آپس میں اتحاد ہو سکتا ہے، 2018 کے الیکشن میں فیض ٹمن اور پرویز الہیٰ میں مقابلہ تھا، فیض ٹمن ہار گئے، پرویز الہیٰ نے سیٹ چھوڑی، چودھری سالک حسین ضمنی الیکشن میں مقابلے میں آئے تو فیض ٹمن نے چودھری برادران سے ہاتھ ملا کر ن لیگ کے ساتھ ہاتھ کر دیا تھا، اس وجہ سے اب ن لیگ این اے 59 میں ٹکٹ کے لئے سوچ و بچار کر رہی ہے کہ ٹکٹ کس کو دیا جائے؟
این اے 121،ایاز صادق یا شیخ روحیل اصغر؟ سینیٹ کی بھی ہو گی آفر
ن لیگی قیادت کی جانب سے امیدواروں کو یقین دہانی کروائی جا رہی ہے کہ جو امیدوار اس بار رہ جائیں گے انکو ضمنی الیکشن میں ٹکٹ دے دیا جائے گا یا سینیٹ میں ایڈجسٹ کر دیا جائے گا، لاہور کے حلقہ این اے 121 میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ کے لئے رسہ کشی جاری ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوںکے بعد این اے 121 میں پرانے دو حلقے آ گئے، ایاز صادق، اور شیخ روحیل اصغر کے حلقے این اے 121 میں شامل ہوئے، اب ن لیگ کس کو ٹکٹ دے؟ ایاز صادق یا شیخ روحیل اصغر، اس پر مشاورت جاری ہے،باخبر ذرائع کے مطابق اگر کسی ایک کوٹکٹ نہیں ملتا تو دوسرے کی ناراضگی کا امکان ہے،ن لیگ کی کوشش ہو گی کہ اگرایاز صادق کو ٹکٹ نہ دیا تو انہیں سینیٹ میں ایڈجسٹ کیا جائے،مارچ میں سینیٹ کے الیکشن ہونے ہیں، ایاز صادق کو چیئرمین سینیٹ کی نشست بھی آفر کی جائے گی، تا ہم ٹکٹ کی تقسیم کا حتمی فیصلہ نوا ز شریف کریں گے
لاہور کے حلقے این اے 117 سے ن لیگی امیدوار ملک ریاض نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اسی حلقے سے علیم خان بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، کیا ن لیگ اس حلقے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی؟ ن لیگی امیدوار ملک ریاض پریشان ہیں، انکی خواہش ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہو اور وہ پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں،ن لیگ ملک ریاض کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کی آفر کرے گی اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو گئی تو، تاہم اس حلقے میں بھی حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کریں گے
فیاض الحسن چوہان کے مقابلے میں ٹکٹ نہ ملا تو آزاد الیکشن لڑیں گے، ن لیگ پنڈی کا اعلان
دوسری جانب ٹکٹوں کی تقسیم پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آئے ہیں، ن لیگ پنڈی کے رہنما امجد بھٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 17 پر راجہ حنیف کو ٹکٹ دیا جائے، اگر راجہ حنیف کو ٹکٹ نہ ملا تو وہ آزاد الیکشن لڑیں گے،پی پی 17 پر استحکام پاکستان پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بجائے پارٹی کارکن کو ٹکٹ دیا جائے، فیاض الحسن چوہان اس حلقے سے امیدوار ہیں، ن لیگی کارکن فیاض الحسن چوہان کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ اگر پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد امیدوار کے طور پر راجہ حنیف الیکشن لڑیں گے
لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری
عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟
الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ
ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .
نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں
عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ