عام انتخابات، نتائج، باغی ٹی وی خصوصی ٹرانسمیشن مبشر لقمان کے ساتھ

ML

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے باغی ٹی وی کی الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن میں کہا ہے کہ آج الیکشن ہو گئے ہیں، نتائج آ رہے ہیں، موبائل فون آج بند رہے، مجھے میسج آتے رہے لوگوں کے، تحریک انصاف والے دن بھر جھوٹ بولتے رہے،حلقہ بندیاں نئی ہونے کی وجہ سے حلقے بدلے ہیں، الیکشن کمیشن سب کو کہہ رہا تھا کہ شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنی حلقہ بندی چیک کر لیں،لیکن ایسا نہیں کیا گیا صرف جھوٹی خبریں دی گئیں کہ ہمارے اتنے جیت رہے ، نتائج سے پہلے ہی گنتی انہوں نے دے دی، کچھ جگہوں‌پر پی ٹی آئی جیتے گی، لاہور سے سلمان اکرم راجہ جیت رہے، متوقع جو نتائج تھے علیم خان نے جہاں سے جیتنا تھا وہ جیت رہے ہیں، عوان چودھری کا بھی دیکھ لیتے ہیں انکا بھی جیتنا مشکل ہے،کراچی سے بھی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں، وہاں کافی ووٹ کاسٹ ہوئے ہیں،

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرن آؤٹ نارمل تھا جیسے الیکشن میں ہوتا ہے،رش تھا لیکن سڑکیں کھلی تھیں، کہیں پر مجھے ریلیاں نظر نہیں آئیں ، گاڑیوں کا کافی انتظام امیدواروں نے کیا تھا، یاسمین راشد کے لئے پی ٹی آئی نے اایک بار بھی کوشش نہیں کی، یاسمین راشد کے سو ا دو سو پولنگ سٹیشن پر بندہ ہی نہیں تھا، اگر وہاں ووٹوں کا ردو بدل ہوتا ہے تو کلیم کیسے کریں گے ، لاہور میں میں جہاں گیا ہوں وہاں پولنگ وقت پر ہی شروع ہوئی، کراچی میں جہاں ایشو ہوا وہاں عملہ نہیں پہنچ سکا تھا، آج سارا دن دھوپ نکلی لیکن ابھی سردی ہو گئی، دوردراز کے علاقوں میں درجہ حرارت سرد ہے، لوگوں کے لئے مشکلات ہوتی ہیں لیکن لوگ اپنی روٹین سے دس گیارہ بجے نکلتے ہیں

Comments are closed.