آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر

حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد ائین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔
0
59

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 14 دسمبر تک مکمل ہونے کے بعد انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ائندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے آج الیکشن کمیشن میں ملاقات کی اس موقع پرچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ چند روزمیں الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا جائے۔

دوسری جانب ملاقات میں اے این پی نے چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن کے اندر اندر ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں سے قبل پارٹیوں سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ، اس وقت نئی حلقہ بندیوں کی ضرورت نہیں تھی۔

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم سری لنکا روانہ

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ازسرنو حلقہ بندیاں کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔ باپ پارٹی کے وفد نے کہا کہ الیکشن کمیشن صاف اور شفاف حلقہ بندیاں اور غیر منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے، الیکشن کا شیڈیول دینے سے پہلے الیکشن کمیشن ملک بھر میں موسمی اثرات کو بھی مد نظر رکھے اور پوری کوشش کرے کہ عام انتخابات کا انعقاد نوے روز میں ممکن ہوسکے۔

سمندری طوفان آئیڈیلیا فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سیاسی جماعتوں کے وفود کو حلقہ بندیوں کے دورانیہ میں کمی کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہوتے ساتھ ہی الیکشن کمیشن ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد ائین اور قانون کے مطابق شفاف انداز میں مکمل ہوگا۔

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟

Leave a reply