ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عام انتخابات کےلئے ٹرانسپورٹیشن،سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خصوصی انتظامات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او احمد محی الدین ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امتیاز احمد اور دیگر افسران موجودتھے،
ضلع ڈیرہ غازی خان میں 1067 پولنگ سٹیشن تجویز کئے گئے ہیں 840 مشترکہ،112 خواتین اور 115 مردانہ پولنگ سٹیشن میں سے101 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے شفاف اور پر امن انعقاد کےلئے بطور ٹیم کام کرنا ہوگا۔
پاک آرمی،رینجرز کے علاؤہ پولیس،بی ایم پی،بلوچ لیوی کی کوئیک رسپانس فورس کی خدمات لی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ مرکزی ضلعی کنٹرول روم میں حساس پولنگ سٹیشن کی سرگرمیوں کو آن لائن مانیٹر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر خفیہ کیمرے نصب ہوں گے۔الیکشن میٹریل پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔
آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دیکر فلیگ مارچ کیا جائے۔