پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کیس کی سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی گئی
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن شیڈول سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے ،جس نے نہیں کرانا وہ جواب دیں،ہم سپریم کورٹ کے آبزرویشن پر بات نہیں کر ینگے ،ہوسکتا ہے سپریم کورٹ میں کیس آج فیصلہ ہوجائے ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ تیار ہے،عدالت کہیں تو آج ہی جمع کردینگے،عدالت نے کہا کہ ہم نے اپنی تسلی کیلئے کیس کو سننا ہے،سب کو سنے بغیر فیصلہ نہیں دے سکتے،
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کی جا چکی ہے، نگران حکومت بھی بن چکی ہے، تا ہم ابھی تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ، تحریک انصاف نے الیکشن کا وقت لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے،سپریم کورٹ میں بھی درخواست زیر سماعت ہے، آج بھی عدالت عظمیٰ کیس کی سماعت کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ آج ہی درخواست پر فیصلہ دیں گے








