ڈی جی خان :اسلامی نظام کیلئے کتاب کا نشان عظمتوں کا نشان ہے۔جمال عبدالناصر

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ملک فیض محمد ایڈووکیٹ، مولانا قاری جمال عبدالناصر ،عزیز بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسلامی نظام کیلئے کتاب کا نشان عظمتوں کا نشان ہے، امیدوار نہیں پارٹی کے منشور پر ووٹ دیاجاتا ہے

حلقہ این اے 185سے عبدالسلام ناصر اور پی پی 288 سے پیر مدثر عرفان نقشبندی امیدوار ہیں ،لاکھوں علماء اور بزرگان دین کی دعائیں اور حمایت کتاب کے نشان کو حاصل ہے، خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم پر پہلی وحی کتاب پڑھنے کی تھی ،آج بھی ترقی کازینہ کتاب ہے، بڑے چھوٹے سب پاکستانی اگر ترقی یافتہ ملکوں کامقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر کتاب سے دوستی لگانی ہوگی

76 سالہ دور میں علماء اسمبلی میں رہے ایک پیسہ کی کرپشن آج تک کوئی حکمران ثابت نہیں کرسکا ،اسلام دشمن علماء پر بہتان تراشی توکرتے ہیں لیکن ملک دشمنی اور کرپشن ثابت نہیں کرپائے

ہم ڈیرہ غازیخان کی عوام سے اپیل کرتے ہیں 8 فروری کو کتاب کے نشان پر مہر ثبت کرکے نظام مصطفی کی بنیاد رکھیں

Leave a reply