اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا عندیہ دے دیا،عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے معاونت کیلئے طلب کر لیا،عدالت نے کیس دس روز بعد دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی

مذکورہ درخواستیں پی ٹی آئی کے رہنما اور امیدوارشعیب شاہین،علی بخاری،عامرمغل نے دائر کیں جس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 5 جولائی کو سینیٹ نے انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے منظور کرلیا تھا ۔سینیٹ میں ترمیمی بل 2024 کی پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کی مخالفت کی تھی،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 2013 میں الیکشن ٹریبونل کے ریٹائرڈ ججز تعینات کیے گئے تھے 2018 میں الیکشن ٹریبونل کے ججز حاضر سروس تعینات کے گئے ساری انتخابی عذر داریوں کو نہیں نمٹایا جا سکا آزاد عدلیہ کا مطلب کوئی بھی جج دباؤ کے بغیر کام کرے دباؤ کے بغیر کام کریں چاھے وہ حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ ہوں۔

بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

Shares: