سینیٹ اجلاس، انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

0
80
senate

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا

سینیٹ نے انتخابات ترمیمی بل 2024 کثرت رائے منظور کرلیا ۔سینیٹ میں ترمیمی بل 2024 کی پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کی مخالفت کردی پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کا ایوان سے واک آؤٹ کرلیا ۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ 2013 میں الیکشن ٹریبونل کے ریٹائرڈ ججز تعینات کیے گئے تھے 2018 میں الیکشن ٹریبونل کے ججز حاضر سروس تعینات کے گئے ساری انتخابی عذر داریوں کو نہیں نمٹایا جا سکا آزاد عدلیہ کا مطلب کوئی بھی جج دباؤ کے بغیر کام کرے دباؤ کے بغیر کام کریں چاھے وہ حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ ہوں۔

قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آج جو بل پیش ہورہاہے 2017میں اس بل میں ترمیم ہوئی تھی اس میں دوبارہ ترامیم 2023 میں ہوئی تھی کہ صرف ہائی کورٹ کے جج لگائے جائیں گے اور آج دوبارہ ترمیم آرہی ہے کہ ریٹائرڈ اور حاصر دونوں ہائیکورٹ کے جج ٹریبونل کی میں لگائے جاسکتے ہیں۔ آپ کے پاس نمبر ہے اس لیے آپ یہ تبدیلی کررہے ہیں وزیر قانون اس کی وجہ سے بات تک سن نہیں رہے ہیں ۔ رجیم تبدیلی کے بعد جو مشکلات ہماری جماعت پر ڈالی گئیں ان میں انتخابی نشان لیا گیا ۔ 90دن میں الیکشن نہیں کرائے گئے ۔آئین کی خلاف ورزی کی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ۔الیکشن مشکل سے ہوئے ۔ ہمارے امیدواروں کو اٹھایا گیا ان کے کاغذات چھینے گئے انہوں نے اف تک نہیں کی جو آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس کے باوجود ہم نے پارٹی الیکشن کرائے وہ بھی الیکشن کمیشن نے نہیں مانے۔ الیکشن کمیشن نے اس صدی کا سب سے متنازعہ الیکشن کرایا ہے ۔

صحافی ثاقب بشیر ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ الیکشن میں جانے سے پہلے ترمیم پھر الیکشن کے بعد پھر وہی ترمیم ، ویسے اخیر ہو گئی پی ڈی ایم حکومت نے 9 اگست 2023 حکومت جانے سے 14 دن پہلے 26 جولائی 2023 کو الیکشن ایکٹ 2017 میں مشترکہ اجلاس کے ذریعے ترمیم کی کہ ریٹائرڈ جج ٹریبیونل تعینات نہیں ہو سکے گا پھر الیکشن کے بعد جب معاملہ پھنس گیا تو بڑا یوٹرن مارا آج جولائی 2024 میں دوبارہ ریٹائرڈ جج ٹریبیونل لگانے والی ترمیم کردی

واضح رہے کہ 26 جولائی کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظورکیا گیا تھا،جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن ٹربیونل میں ریٹائر ججز کو شامل نہیں کیا جائے گا،قومی اسمبلی نشست پر 8000 سے کم جبکہ صوبائی اسمبلی نشست پر 4000 سے کم ووٹوں کے فرق پر دوبارہ گنتی ہوگی

بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

 پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

Leave a reply