ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے گائیڈ لائینزجاری کردی
ٹک ٹاک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ذریعہ معلومات بنےگا، ٹک ٹاک نے غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے یا تشدد پر اکسانے والی ویڈیو ڈیلیٹ کر دے گی، ٹک ٹاک انٹیلیجنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی بھرپور کردار ادا کرتا ہے، انسداد غلط معلومات میں مدد کے لیے ٹک ٹاک مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، تاکہ ٹک ٹاک پلیٹ فارم مسلسل اور درست طریقے سے غلط معلومات کو ہٹایا جاسکے،
ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں واضع کی ہیں،جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک منٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں،ٹک ٹاک پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے،
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر تحریک انصاف نے جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے بعد ٹک ٹاک کی جانب سے پالیسی بیان سامنے آیا ہے.ٹک ٹاک پر پی ٹی آئی کا جلسہ آج ہو گا