پشاور الیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کی کاغذات مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج بھی جاری رہے گی، پشاور کے الیکشن ٹربیونل میں آج 33 اپیلوں پر سماعت ہوگی، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی اپیل پر بھی سماعت آج ہوگی .الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد, علی محمد خان کی اپیل پر سماعت کرے گے
ریٹرننگ افسر نے علی محمد خان کی این اے 23 مردان سے کاغذات نامزدگی مسترد کی ہے، علی محمد خان ن کاغذات نامسزدگی مسترد ہونے کے خلاف ٹربیونل میں اپیل دائر کیا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبیونلز میں آج اہم اپیلوں کی سماعت ہو گی، جن میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد اور منظوری ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔سابق سپیکر اسد قیصر، زرتاج گل، جمشید دستی، سابق صوبائی وزیر تیمورسلیم جھگڑا، ارباب شیر علی اور یوسف خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی اپیلیں منظورہوچکی ہیں، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔آج ہونے والی سماعت میں ایپلیٹ ٹربیونل لاہور نے صنم جاوید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے این اے 119، 120 اور پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔
ان کے کاغذات پر اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ صنم جاوید نے دستخط 21 دسمبر کو کیے جبکہ ریٹرننگ افسر کے سامنے 22 دسمبر کو کاغذات جمع کروائے گئے، صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی میں جوائنٹ اکاؤنٹ ظاہر کیا، جبکہ کاغذات میں سنگل اکاؤنٹ ظاہر کیا جانا چاہیے۔اسی طرح عمران خان، شہباز شریف، قیصرہ الٰہی اور عابد شیرعلی کے کاغذات نامزدگی کے خلاف نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔آج ایپلٹ ٹریبونل میں ہونے والی سماعت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Shares: