کاغذات نامزدگی پر اعتراضات سننے کے لئے الیکشن ٹربیونل تشکیل دے دی گئی

ecp

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن ٹربیونلز 3 تا 10جنوری اعتراضات سنیں گے۔ پشاورہائیکورٹ کے 5 ججز اعتراضات سنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز ٹربیونل میں سماعت کریں گے۔جن میں جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس فیصل زمان خان پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس رسال حسن سید لاہور ڈویژنز اور ضلع اوکاڑہ کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ضلع پاکپتن، ساہیوال اور ضلع لودھراں کے علاوہ ملتان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس علی ضیاء باجوہ ضلع بھکر اور ڈی جی خان ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔جسٹس راحیل کامران شیخ گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژنز کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس سلطان تنویر احمد بہاولپور ڈویژنز اور ضلع لودھراں کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔
جسٹس جواد حسن ضلع اٹک، مری اور راولپنڈی کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے، جسٹس چودھری عبدالعزیز ضلع چکوال، تلہ گنگ، جہلم، میانوالی اور تحصیل سرائے عالمگیر کی تمام قومی و صوبائی جنرل نشستوں کے اعتراضات سنیں گے۔اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز اعتراضات سنیں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججزاعتراضات سنیں گے۔یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Comments are closed.