قصور
الیکشن گیا تو بجلی بھی گئی،الیکشن دنوں میں مہمان کی طرح آرام پہنچانے والی بجلی نے جانا اور آنا شروع کر دیا،الیکشن سدا ہی رہے تو اچھا ہے معصوم عوام کی خواہش

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں الیکشن سے قبل لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی چیخیں نکلوا رکھی تھیں سخت سردی کے دنوں میں جب لوڈ نا ہونے کے برابر تھا،تب گھنٹوں بجلی بند رکھی جاتی تھی جس پہ عوام نے پرزور مطالبے کئے تاہم کوئی شنوائی نا ہوئی مگر جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آتے گئے غیبی امداد کی طرز پہ لوڈشیڈنگ میں کمی ہوتی گئی حتی کہ الیکشن سے ایک ہفتہ قبل سے الیکشن دن سے دو چار روز بعد تک بجلی مہمان کی طرح لوگوں کو آرام پہنچاتی رہی اور عوام نے گمان کرنا شروع کر دیا کہ شاید اب لوڈشیڈنگ نا ہوگی تاہم دو تین دن سے جب کہ الیکشن کی بازگشت بہت کم رہ گئی ہے،لوڈشیڈنگ نے لوگوں کو یاد کروا دیا کہ مہمان کبھی بھی جا سکتا ہے
سو اب ایک بار پھر سے بجلی جانے اور آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے بابت گمان ہے کہ گرمی کیساتھ لوڈ بڑھنے سے 24 گھنٹوں میں شاید دو چار گھنٹے ہی بجلی ملا کرے گی
معصوم اور سادا لوح عوام نے سوچنا شروع کیا ہے کہ اگر بجلی الیکشن دنوں میں رہنا لازم ہے تو سدا الیکشن ہی رہنے دیں تاکہ لوگ بجلی سے محروم تو نا رہیں

Shares: