اقتصادی کمیٹی نے حوالہ ترسیلات اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
اجلاس کی آن لائن صدارت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔حوالہ اسکیم کے کلیمز کے لیے30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظوری دے دی۔وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت۔اسکیم کا مکمل تجزیہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔قائداعظم یونیورسٹی کو 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی اصولی منظوری،مالی خودکفالت کے لیے جامع منصوبہ طلب کر لیا گیا۔الیکٹرک وہیکل سبسڈی اسکیم کے تحت 1 لاکھ 16 ہزار الیکٹرک موٹرسائیکلز،3 ہزار 170 رکشے و لوڈرز دینے کی اسکیم کی منظوری،پہلے مرحلے میں 40 ہزار بائیکس اور 1 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے۔ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اقدامات ماحولیاتی بہتری، توانائی کی بچت اور تعلیم کی حوصلہ افزائی کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحالی کی درخواست،بھارتی سپریم کورٹ میں 8 اگست کو سماعت
بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا، سیز فائر خلاف ورزی کی تردید
برطانیہ: اسٹڈی ویزا پر آ کر سیاسی پناہ ، یونیورسٹیوں پر ممکنہ پابندیاں








