الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سستی بجلی حکومت کا کارنامہ ہے، چیمبرز آف کامرس

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی پی ڈی ای) کے بانی وائس چیئرمین اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کی مرکزی کور کمیٹی کے رکن ملک خدا بخش نے پاور ڈویژن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے بجلی پر خصوصی 44 فیصد رعایتی ٹیرف کو ایک تاریخ ساز پیکیج کو موجودہ حکومت کا بے مثال کارنامہ قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کو31.30روپے کی کمی سے 39.70 روپے فی یونٹ بجلی ملے گی اور اس کمی کی وجہ سے پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں تین گناتک بچت ممکن ہوسکے گی، پٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی جبکہ مضر صحت گیسز کے اخراج کو روکنے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ حکومت کے اس پیکج سے پٹرول، ڈیزل کی درآمد کی مد میں زر مبادلہ کی بچت ہوگی کیونکہ آلودگی کو کم کرنے کیلئے الیکٹرک وہیکلز جیسے اقدامات سود مندر ہیں گے اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی ہوگی ۔

ملک خدا بخش نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ کے اسٹیشنز کو موجودہ فی یونٹ 71روپے کی بجائے اب 39.70روپے فی یونٹ بجلی ملنے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی اور انرجی سیکٹر سے ہم وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر توانائی اویس لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ حکومت کے اقدامات سے بجلی سستی ہورہی ہے اور جلد ہی پاکستان خطے میں سب سے سستی بجلی دینے والا ملک بن جائیگا جس سے گردشی قرضے میں 12ارب کمی ہوگی اور خوش آئند بات یہ ہے کہ تمام انڈسٹریل یونٹ کو ایک ہی جگہ بجلی مل سکے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صنعتی اور کاروباری شعبے کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں کررہی ہے اور جلد ہی پاکستان تمام تر مشکلات سے نکل کر معاشی طور سے مستحکم ہوجائے گا۔

بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

قطر جانیوالامسافر 9ایم ایم گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ

Comments are closed.