پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف

الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی
punjab gov

لاہور : لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں ،یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

باغی ٹی وی : صوبے میں فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے ہیں، سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی کی سربراہی میں ایک اجلاس میں الیکٹرک رکشے کو متعارف کرایا گیا، الیکٹرک رکشے کو محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ماہرین کے ساتھ الیکٹرک رکشہ چلانے کا تجربہ بھی کیا –

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک رکشوں سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی،یہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، چنگ چی رکشے محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور کروانے کیلئے 1 ماہ کی مہلت دی گئی ہے، چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو بھی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایک ماہ بعد غیر منظور شدہ اور رجسٹر نہ ہونے والے رکشوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گاعلاوہ ازیں پنجاب حکومت نے طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، نئی سکیم کے تحت یونیورسٹیز اور کالجز کے طلبہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے رعایتی قیمت پر الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی، بینک آف پنجاب صوبائی حکومت کو مالی معاونت فراہم کرے گا۔

اسرائیل کی جارحیت جاری، شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہو گئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے طلبہ کو بجلی پر چلنے والی بائیکس دینے کا اعلان کرنے کے بعد اس سکیم کا ایک فارمولہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں صرف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طالب علموں کے لیے یہ سکیم متعارف کروائی جائے گی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت 11 رکنی سب کمیٹی اس پر کام کررہی ہے، آئندہ ماہ سکیم منظور ہونے کا امکان ہے۔

آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

Comments are closed.