ڈیرہ غازیخان: بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) ڈسٹرکٹ الیکٹرک تھفٹ ٹاسک فورس ڈیرہ غازیخان کا ہفتہ وار اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔فورٹ منروا ورقبائلی علاقوں میں بجلی چوری روکنے کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ، ٹرانسفارمرز کیلئے بنائی گئیں کمیٹیاں بجلی چوروں کی نشان دہی کرینگی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سپلائی کے عین مطابق واجبات وصولی کو یقینی بنایا جائے گا۔بجلی چوروں کو پیغام دینے کیلئے لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔میپکو کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل سپورٹ فراہم کی جائیگی۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف منظم انداز میں کریک ڈاؤن کے دوران کسی کو نہیں چھوڑیں گے،نادہندگان،بجلی چوروں کیخلاف ایکشن ،ریکوریوں ،گرفتاریوں کی روزانہ رپورٹ دی جائے،ایف آئی آرز کے اندراج،ریکوری پراسیکیوشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،

ڈپٹی کمشنر نے کہا بجلی چور قومی مجرموں کی پشت پناہی کرنیوالوں تک بھی پہنچا جائیگا،میپکو انتظامیہ پہاڑی علاقوں میں میٹر سمیت دیگر آلات فراہمی کو فوری یقینی بنائے،کوآرڈینیشن کیساتھ سٹرانگ ایکشن کیلئے فوری ورکنگ کی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن خوشحال خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ،پی اے محمد اسدچانڈیہ،ایس ای خورشید احمد،ایس ڈی او یاسر جمیل،تحصیلدار ثاقب شہزاد،محمد حنیف اور مقامی عوامی نمائندے بھی شریک تھے۔

Leave a reply